
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گہا ہے۔
وزارت قانون کی جانب سے کل کے لیے سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج ابو الحسنات ذوالقرنین ہی اٹک جیل میں سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت کی جانب سے رہائی کے احکامات کے بعد سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔
عدالت کی جانب سے تحریری آرڈر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھجوا دیے گئے، واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کل ختم ہو رہا ہے۔