تازہ ترینخبریںپاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں لیکن ریاست اور نگران حکومت اس میں مزید اضافے کے لئے منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے 20 روپے تک اضافے کی سمری متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈ وقت یہ بحث جاری ہے کہ آیا ڈالر کی قیمت میں اضافے کو یکم ستمبر کو ہی مکمل طور پر صارفین تک منتقل کر دیا جائے۔ یا پھر اسے 15 ستمبر تک مکمل کیا جائے۔ ایسے میں جو بھی فیصلہ ہوا پیٹرول کی قیمت 300 سے زائد ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت عوام بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ایسے میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تباہ کن ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button