فادر آف روبوٹس: مسلم فلسفی و سائنسدان الجزری کون تھا ؟

عبدالرحمن ارشد:
اگر آپ آج روبوٹس اور اس کی حرکات و سکنات کو دیکھ کر چونک جاتے ہیں تو اس کے پیچھے ایک ایسے آدمی کا ہاتھ ہے جسے دنیا کبھی بھی فراموش نہیں کر سکے گی ۔
اسلام کے سنہرے دور میں ایک ایسا مسلمان مکینیکل انجینئر گزرا ہے جسے دنیا "بابائے روبوٹکس” کے نام سے جانتی ہے۔ 1206 عیسوی میں humanoid Robot کا تصور پیش کرنے والا پہلا شخص تھا۔
یہ آدمی ! اور کوئی نہیں بلکہ ایک مسلم فلسفی ہے ۔
دنیا اس کو اسماعیل الجزری کے نام سے جانتی ہے ۔
آپ کو شاید یہ جان کر حیرانی ہو گی گی کے ان کو جدید روبوٹس کا باپ مانا جاتا ہے یعنی کہ Father of robotics ۔
یہ ایک مسلم سائنس دان، موجد ، ریاضی دان، مصنف، انجینئر اور ماہر فلکیات تھے۔ وہ دیاربکر میں پیدا ہوئے جو آج کے وسطی اور جنوبی ترکی میں واقع ہے۔
الجزاری نے روبوٹکس کے شعبے کی بنیاد رکھی ۔اور پروگرام ایبل آٹو میشن کا تصور پیش کیا ۔
الجزاری نے اپنی تصانیف میں بہت سی مشینوں اور آلات کی تعمیر کے بارے میں مرحلہ وار ہدایات دیں اور خاکوں کی مدد سے اسکی وضاحت بھی کی۔ ان کی تصانیف مسلم انجینئرنگ کے عروج کی داستانیں بیان کرتی ہیں۔
اپنے ہم عصر دوسرے سائنسدانوں کے نسبت وہ منفرد تھے کیونکہ Al-jazari نے اپنی مشینوں کی ہر تفصیل کو احتیاط سے بیان کیا تھا۔ اور یہ ہدایات اتنی اچھی طرح سے منظم تھیں کہ مستقبل کے بہت سے انجنیئرز بغیر کسی مشکل کے اس کے مشینی تخیلات کو سمجھنے کے قابل ہوئے اور ان کو حقیقت کا روپ دیا۔
انہوں نے اپنی کتاب میں جن ایجادات کا ذکر کیا ہے ساتھ ہی خاکوں کی مدد سے اسکی وضاحت بھی کی ہے ان میں پروگرام ایبل آٹومیشن، کنیکٹنگ راڈ، ہیومنائڈ روبوٹکس، اور کرینک میکانزم، شامل ہیں۔اس کے علاؤہ الجزاری نے 50 مکینیکل ایجادات کو بھی خاکوں کی مدد سے دستاویزی شکل دی
کارنامے و ایجادات
بابائے روبوٹکس اور پروگرام ایبل آٹومیشن
Automation آٹومیشن
Crank connecting Rods کرینک کنیکٹنگ سسٹم
pitsen pump پسٹن پمپ