تازہ ترینخبریںپاکستان

سینئر سرکاری افسران کے موبائل ہیک کرنے کی کوشش بے نقاب

سینئر سرکاری عہدے داران کے موبائل فون ہیک اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش کو بے نقاب کر دیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق موبائل فون ہیک اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش سکیورٹی اداروں نے بے نقاب کی، سینئر عہدے داران کے نام پر سرکاری افسران اور بیوروکریسی سے حساس معلومات لینے کی مذموم کوشش کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق واٹس ایپ پر موبائل فون ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی بھی کوشش کی گئی، سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور کسی بھی غیر متعلقہ میسج کا جواب نہ دینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

وزیر اعظم ہاؤس نے ہدایت کی کہ غیر متعلقہ موبائل فون پیغام ملنے پر فوری کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے، پاکستان کے سکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button