
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری رہا جب ایک ڈالر کی قیمت 58 پیسہ اضافے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں 300 روپے کی حد عبور کر گئی۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 300.22 روپے پر بند ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کی اسں قیمت 316 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
کرنسی ڈیلروں کے مطابق برآمدات کی ادائیگیوں نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے تو دوسری جانب عام افراد کی جانب سے بھی ڈالر کی خریداری دیکھی جا رہی ہے جو سرمایہ کاری کے مقصد کے لیے ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کی توقع کی وجہ سے اس میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے