تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

بھارتی مشن چندریان 3 آج شام چاند پر اترے گا

بھارتی مشن چندریان تھری آج شام چھ بجے کے قریب چاند پر اترے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چندریان تھری مشن ممکنہ طور پر چاند کے جنوبی حصے پر اُترے گا، امریکا، روس اور چین کے بعد بھارت چاند پر اترنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔

اس سے قبل 21 اگست کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ٹویٹ کیا تھا کہ وکرم لینڈر نے کچھ تصاویر بھیجی ہیں،لینڈر میں نصب کیمرہ لینڈنگ کے دوران پتھروں اور گہری کھائیوں کے بارے میں معلومات دیتا رہتا ہے۔

اسرو کے سابق سربراہ کے کے مطابق چندریان تھری کا ڈیزائن بھی وہی ہے جو کہ چندریان ٹو کا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’’ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، چندریان-2 کے مشاہدے کی بنیاد پر مشن میں کی گئی تمام غلطیوں کو درست کیا گیا۔‘‘

چندریان تھری مشن 14 جولائی کو ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا اور یہ 40 دن کے طویل سفر کے بعد اترنے کی کوشش کررہا ہے

جواب دیں

Back to top button