
عدالت نے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی توہین عدالت کی جاری کارروائی کے سلسلے میں درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے فل بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کر دی ہے، جسٹس محمد وحید خان نے فیصلے میں کہا الیکشن کمیشن کیس میں اپنی کارروائی جاری رکھے، تاہم وہ عدالت کے فیصلے تک توہین عدالت کیس کا حتمی فیصلہ نہیں کرے گا۔
عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے کہا 2 ملزمان میں سے ایک کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، شریک ملزم کی معذرت قبول کر کے معافی دے رہے ہیں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کے اختیارات استعمال کر رہا ہے، جب کہ توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے پاس ہے، توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اس لیے استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دے