تازہ ترینخبریںپاکستان

کانرڈ ٹربل نے امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

کانرڈ ٹربلنے 21اگست 2023ء کو کراچی میں امریکی قونصل خانے میں قونصل جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

انہوں نےحال ہی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اور 2020ء تا 2023ء میڈرڈ اسپین میں ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دیں۔

کانرڈ ٹربلنے میڈرڈ سے قبل واشنگٹن میں مغربی یورپ اور یورپی یونین کیلئے تین سال تک نائب معاون برائے وزارت خارجہ کی حیثیت سے کام کیا، جبکہ ایک سال تک فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں ڈپلومیٹک ٹریڈ کرافٹ ٹریننگ اسکول کے سربراہ رہے اور امریکہ کے فنڈ برائے جرمن مارشل میں ایک سال تک سینئر رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہیں کیوبا کے دارالخلافہ ہوانا میں 2012ء تا 2015ء امریکی مشن کے نائب سربراہ کے ذمہ داریاں تفویض کی گئیں جس کے دوران انہوں نے امریکہ اور کیوبا کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت وہاں امریکی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس س پہلے انہوں نے سینٹیاگو، پورٹو پرنس اور بغداد میں سفارتی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے ساتھ جرمنی میں دو ادوار گزارے، جن میں سے ایک سال تک بون میں جرمن دفتر خارجہ میں سفارتی تبادلہ اور میونخ میں قونصل جنرل کے طور پر تین سال کا دورہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ کانرڈ ٹربل واشنگٹن ڈی سی میں کئی قائدانہ عہدوں پربھی خدمات انجام دیں ہیں۔

کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھالنے اور پاکستان کے عوام کیساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 76 ویں سالگرہ مناتے ہوئے انہوں نے تہیہ کیا ہے کہ وہ اقتصادی سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور سبز اتحاد فریم ورک کے فروغ کے ذریعے امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کو بڑھانے کے مشترکہ مقصد کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا

جواب دیں

Back to top button