تازہ ترینخبریںپاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری شہید

بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شہری غیاث شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں کوٹلی کا 60 سالہ شہری غیاث شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ علاقے میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین فائرنگ سے شدید خوف کا شکار ہوگئیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت گزشتہ کچھ عرصے سے سیز فائر کی صریحا خلاف ورزی کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی کا جواب اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن کا خواہاں ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

جواب دیں

Back to top button