تازہ ترینخبریںصحتصحت اور غذا

جنک فوڈ بچوں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

بچوں کے لئے ‘جنک فوڈ’ کا استعمال انتہائی خطرناک ہے، ماہرین کا ماننا ہے کہ بچوں کو ہرطرح کے جنک فوڈ سے پرہیز کرایا جائے، کیونکہ کم عمری میں ‘جنک فوڈ’ کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ جنگ فوڈ استعمال کرنے والے بچوں کے استحالے (میٹابولزم) میں منفی تبدیلیاں رونما ہوجاتی ہیں، موٹاپے کے ساتھ ساتھ ان کے خون کا بہاؤ بھی متاثر ہوجاتا ہے۔ کیونکہ جنک فوڈ میں مصنوعی مٹھاس، مضر چکنائیاں اور دیگر اجزاء کو شامل کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنک فوڈ میں غذائیت کم اور کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔دوسرا یہ کہ کم عمری میں بچوں کے لئے متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے، جنک فوڈ کا استعمال کرنے والے اور پرہیز کرنے والے بچوں کا موازنہ کیا گیا تو جن بچوں نے جنک فوڈ کا استعمال کیا تھا ان میں موٹاپے کا رجحان بہت زیادہ تھا۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ جنک فوڈ سے دماغی و ذہنی مسائل میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے، مثال کے طور پر شکر کی ذیادتی ڈپریشن اور یاسیت بڑھا سکتی ہے۔ بچوں کو پڑھنے اور توجہ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آگے چل کر یہ بلڈ پریشر، ذیابیطس، فالج اور امراضِ قلب کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

دوسری جانب کم عمری میں ناکافی غذا کے منفی اثرات بچوں کی نشوونما پر اثرانداز ہوکر پوری زندگی کے لئے مسائل کھڑے کرسکتے ہیں، کیونکہ ان غذاؤں میں بنیادی وٹامن، ریشے، معدن، اور ضروری اجزا نہیں ہوتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button