تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بحرین میں‌ سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار، پاکستان منتقل

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان بحرین سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو بحرین سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ایئر پورٹ منتقل کر دیا ہے۔

گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، جن میں ذوالفقار علی اور نور محمد شامل ہیں، ملزم ذوالفقار علی سیالکوٹ پولیس جب کہ ملزم نور محمد فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی PPP دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے، پاکستان منتقلی کے بعد ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بحرین کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button