تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک 360 کی رہائشی خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔

بچوں کی پیدائش ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہوئی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ منہاس کی شادی ڈھائی سال قبل ہوئی مگر اولاد نہیں تھی جبکہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدئش پر والدین کی خوشی دیدنی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا تھا۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی پروفیسر شاہد رسول کا کہنا تھا کہ تمام بچے نارمل ڈلیوری سے ہوئے ہیں، ان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں، ایک بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کالا پل کی رہائشی 25 سالہ عائشہ کی پہلے سے ایک اولاد ہے، چھ بچوں کی پیدائش پر عائشہ ان کے شوہر اور اہلخانہ بھی خوش ہیں۔

جواب دیں

Back to top button