تازہ ترینخبریںسیاسیات

فواد چوہدری کا نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کے نام کا خیر مقدم کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کیلیے کوئی اچھی خبر آئی ہے، انوار الحق کاکڑ سچا پاکستانی اور انتہائی پڑھا لکھا معتدل مزاج شخص ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور پاکستان کیلیے اس فیصلے کو مبارک کرے۔”

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کیلیے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کیہ جانب سے اتفاق کیا گیا کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیر اعظم ہوں گے۔

وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف نے دستخط کر کے ایڈوائس صدر پاکستان عارف علوی کو بھجوا دی ہے جبکہ شہباز شریف نے مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button