Uncategorized

حکومت سندھ نے صوبہ پر کھربوں کے قرضے چڑھا دیئے

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی حکومت سندھ نے جہاں صوبہ پر قرضے چڑھا دیئے ہیں وہاں پچھلے 7 برسوں میں 26 کھرب 70 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ روپے کے صوبہ پر واجبات کا بوجھ ڈال دیا ہے محکمہ خزانہ کے دستاویزات کے مطابق حکومت سندھ کو پچھلے سات برسوں میں 54 ارب 78 کروڑ روپے وصول ہوئے جس میں واجبات کی اصل رقم ایک کھرب 14 ارب 34 کروڑ 90 لاکھ روپے تھی اس رقم پر 72 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ روپے کا سود بن گیا مجموعی واجبات 26 کھرب 70 ارب 49 کروڑ 40 لاکھ روپے بن گئے ہیں دستاویزات کے مطابق مالی سال 2015-16ء میں واجبات کی اصل رقم 8 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ روپے ، جس پر سود کی رقم 4 ارب 31 کروڑ 70 لاکھ روپے اور مجموعی واجبات 2 کھرب 67 ارب 75 کروڑ 80 لاکھ روپے ہوگئے مالی سال 2016-17ء میں وصول ہونے والی رقم 15 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ روپے ، واجبات کی اصل رقم 8 ارب 38 کروڑ روپے ، جس پر سود کی رقم 4 ارب 84 کروڑ 20 لاکھ روپے اور مجموعی واجبات 2 کھرب 72 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ روپے ہوگئے مالی سال 2017-18ء میں وصول ہونے والی رقم 16 ارب 38 کروڑ 20 لاکھ روپے ، واجبات کی اصل رقم 9 ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے ، جس پر سود کی رقم 5 ارب 35 کروڑ 60 لاکھ روپے اور مجموعی واجبات 2 کھرب 95 ارب 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ہوگئے مالی سال 2018-19ء میں وصول ہونے والی رقم 21 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ روپے ، واجبات کی اصل رقم 14 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ روپے ، جس پر سود کی رقم 6 ارب 74 کروڑ 30 لاکھ روپے اور مجموعی واجبات 3 کھرب 69 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگئے مالی سال 2019-20ء میں وصول ہونے والی رقم 22 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ، واجبات کی اصل رقم 19 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ روپے ، جس پر سود کی رقم 7 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ روپے اور مجموعی واجبات 4 کھرب 34 ارب 6 کروڑ روپے ہوگئے مالی سال 2020-21ء میں وصول ہونے والی رقم 22 ارب 10 کروڑ روپے ، واجبات کی اصل رقم 23 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ روپے ، جس پر سود کی رقم 7 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ روپے اور مجموعی واجبات 4 کھرب 54 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگئے اور مالی سال 2021-22ء میں وصول ہونے والی رقم 54 ارب 78 کروڑ روپے ، واجبات کی اصل رقم 29 ارب 80 کروڑ 60 لاکھ روپے ، جس پر سود کی رقم 14 ارب 53 کروڑ 70 لاکھ روپے اور مجموعی واجبات 5 کھرب 76 ارب 8 کروڑ 30 لاکھ روپے ہوگئے مالی سال 2022-23ء کے لئے ایک کھرب 45 ارب 80 لاکھ روپے وصول نہیں ہوئے جس کی اصل رقم 39 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ روپے بنے گی جس پر سود کی رقم 18 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ہوگی اور مجموعی واجبات 6 کھرب 33 ارب 62 کروڑ 90 لاکھ روپے ہوجائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button