سپیشل رپورٹ

گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا

 گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث اہم کردار کا نام سامنے آگیا، گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمد محمود تعینات تھے۔

تفصیلات کے مطابق  ستمبر2023میں غیرضروری گندم درآمد کے وقت نگران وزیر فوڈ سیکیورٹی ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک تھے جبکہ گندم درآمد پر سب سے اہم پوزیشن سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی پر کیپٹن (ر) محمدمحمود تعینات تھے۔

گندم در آمد اسکینڈل میں ملوث سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کا ماضی کے متنازع اسکینڈلز میں بھی کردار سامنے رہا۔

کیپٹن (ر) محمد محمود کا پہلے نندی پور پاور پراجیکٹ اور راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں بھی نام آیا تھا ، نومبر 2015 میں محمد محمود کو نندی پورپلانٹ میں بےضابطگیوں پر ایم ڈی کےعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مئی 2021کو کیپٹن (ر) محمد محمود بطور کمشنر راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں گرفتار بھی ہوئے تاہم کیپٹن (ر) محمد محمود اب بھی چیئرمین پی ٹی سی ایل اور سیکریٹری آئی ٹی کےعہدے پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button