تازہ ترینخبریںکاروبار

دالوں اور چاول کی قیمتوں میں مزید اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، دال کی قیمت میں 20 روپے جب کہ چاول کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، دال کی قیمت 20 روپے جب کہ چاول کی قیمت 12 روپے تک بڑھائی گئی ہے۔

چنے کی دال فی کلو 20 روپے مہنگی کی گئی ہے، دال مسور اور سفید چنے کی فی کلوقیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو خریداری کے لیے صارفین کو اب 12 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے، سپرباسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button