تازہ ترینخبریںسیاسیات

نگراں وزیراعظم کیلئے حکمران اتحاد کے بڑوں میں 3 ناموں پر اتفاق

حکمران اتحاد کے بڑوں نے نگراں وزیراعظم کے لئے تین ناموں پر اتفاق کرلیا، وزیراعظم تین نام اپوزیشن لیڈر سے شیئر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد کے بڑوں نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف،آصف زرداری ،فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان نگراں وزیراعظم کے لئے تین ناموں پراتفاق ہوگیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف تینوں نام قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے شیئرکریں گے۔

خیال رہے اس سے قبل حکومت اتحاد کے زیر غور 5 نام چاروں صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں، پنجاب 2، سندھ، بلوچستان اورکے پی سے ایک، ایک نام شامل ہے۔

مجوزہ ناموں میں صرف ایک سیاستدان کا نام شامل ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جج،جرنیل یا بیوروکریٹ کانام شامل نہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں، شارٹ لسٹ ہونے والوں میں عبدالحفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شامل ہے تاہم شاہد خاقان اور اسحاق ڈار کے نام شارٹ لسٹ میں شامل نہیں

بعد ازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے رانا ثنااللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے ناموں میں حفیظ شیخ اور کسی ریٹائرڈ جج کا نام نہیں

جواب دیں

Back to top button