تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف کا دبنگ خطاب٬ ٹی ٹی پی کو خوارج کہہ کر پکارا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہےکہ دہشت گردی میں اضافہ دہشت گردوں کی مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکی بے سودکوشش ہے، دہشت گردوں کے پاس ریاست کی رٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنےکے سوا کوئی چارہ نہیں

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہی ہوگی، پاک فوج کا مقصد اور نصب العین شہید یا غازی ہے، پاکستان مستحکم اور پُرامن ماحول کو ممکن بنانےکے لیے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کے آئین میں حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے، یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں؟ پاکستان کی بہادر فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑےگی۔

جواب دیں

Back to top button