تازہ ترینخبریںسیاسیات

امریکا آرمی چیف عاصم منیر کے خلاف اب ہر حد تک جائے گا٬ سینئر صحافی

سںابق وزیر اعظم عمران خان کے بہنوئی اور سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی وہ گھر کے بھیدی ہیں جو گاہے گاہے عمران خان کی لنکا ڈھاتے رہے ہیں۔ اپنے تازہ ترین کالم میں بھی انہوں نے عمران خان پر چین کی راہ میں روڑے اٹکانے کے امریکی ایجنڈے میں مہرا بننے کا الزام عائد کیا ہے۔ جب کہ اس سے بڑا دعوی’ یہ کیا ہے کہ اب امریکا آرمی چیف عاصم منیر کے خلاف ہر حد تک جائے گا۔ وہ لکھتے ہیں کہ افسوس کہ تین کا ٹولہ ( جنرل باجوہ، عمران خان اور ثاقب نثار) استعمال میں رہا۔ 7 جنوری 1951 سے جنرل باجوہ تک، فوجی سربراہان کی بڑی اکثریت امریکی دلجوئی کیلئے مملکت کو تختہِ مشق بنانے میں کبھی نہ ہچکچائی۔ میرا وجدان کہتا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر پہلا سربراہ جو امریکی اثرو رسوخ سے آزاد، چین کیساتھ گہرے رابطے میں ہے۔ چین کے دوبارہ اعتماد بحال ہونے میں سو فیصد کردار جنرل عاصم منیر کا ہی ہے۔ بڑی وجہ یہی کہ جنرل عاصم منیر کی تعیناتی رکوانے کیلئے عمران خان اور جنرل باجوہ ہر انتہا پر گئے۔

یقین ہے، آنیوالے دنوں میں آسان نہیں رہنا۔ امریکہ نے جنرل عاصم منیر کیخلاف ہر انتہا تک جانا ہے۔ چین ایک بار پھر اربوں ڈالر فوری نچھاور کرنے کوہے ۔ پاکستان کا ساتویں آسمان کو سفر گوادرتا کاشغر یا کاشغرسے گوادر ہی ہے۔ پہلی دفعہ حکومت اور عسکری قیادت چین کیساتھ تعلقات پر دلجمعی سے ایک صفحہ پر ہیں۔ان شااللہ! اگلے چند مہینوں میں تمام وطنی سیاسی قضیے حل ہونے کو ہیں۔ اگرچہ دہشتگردی ، قتل و غارت اور پروپیگنڈہ سر اُٹھائے گا یقیناًنبٹ لیا جائے گا۔ آنیوالے چندمہینوں میں ہرچند امریکی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔ اِن شااللہ پاکستان استحکام خوشحالی اور امن کا گہوارہ بن کر رہے گا ، اگر ایساہوا تو فتح چین کی ہو گی ۔

جواب دیں

Back to top button