بلاگتازہ ترینخبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی اچانک گرفتاری سے پارٹی بحران کا شکار ہو گئی

لاہورٟ (محمد اخلاق اسلم ٞ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اچانک گرفتاری سے پارٹی کو نہ صرف شدید دھچکا پہنچا ہے بلکہ پی ٹی آئی سیاسی طور پر یتیم بھی ہو گئی ۔پارٹی کے صدر پرویز الہی پہلے ہی جیل میں بند ہیں جبکہ سنیئر ترین رہنما شاہ محمود قریشی پارٹی کے چیئرمین کی پالیسیوں سے پہلے ہی نالاں ہیں جس کے باعث وہ عملی سیاست سے بھی آوٹ ہیں ۔ موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی لیڈر موجود نہیں جو عمران کی پالیسی کو لیکر پاکستان کی سیاست عملی اقدامات کر سکے ۔ عمران خان کی گرفتاری کے باعث آئندہ آنے والے انتحابات میں پارٹی کی قیادت کا شدید بحران پیدا ہوگا جس کے باعث انتحابات میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا ۔پی ٹی آئی کے ایک اہم رہنما نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ عمران کی گرفتاری کے بعد وہ شدید تخفظات کا شکار ہیں اور کوئی بعید نہیں کہ وہ ایک دو روز میں عمران خان کے خلاف باقی ماندہ کسیز میں وعدہ معاف گواہ بن جائیں دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے اثرات تحریک انصاف کی پارٹی پر بھی آئیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سربراہی کیلئے بھی وہی تقاضے ہیں جو رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے ہیں، رکن پارلیمنٹ بننے کی اہلیت نہ رکھنے والا پارٹی کی سربراہی نہیں کرسکتا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی سربراہی کی اہلیت کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں جلد اجلاس کا امکان ہے۔

جواب دیں

Back to top button