تازہ ترینخبریںپاکستان

 آرمی چیف سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن کی جی ایچ کیو میں ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے غیر معمولی کارکردگی اور ملک کے لیے اعزاز لانے پر نوجوان چمپئن کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپ جیسے ٹیلنٹ پر ہمیں فخر ہے۔ آپ کی کامیابی ثابت کرتی کہ قوم میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ پاک فوج نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ پاک فوج آپکو تعلیم اور کھیل میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button