تازہ ترینخبریںسیاسیات

جج ، جرنیلوں اور خفیہ اداروں نے نواز شریف کو نا حق سزا دی ، سینیئر صحافی کا انکشاف

پاکستان کے مایہ ناز اور نام ور صحافی سہیل وڑائچ نے ایک یوٹیوب چینل پر پوڈکاسٹ کرتے ہوئے میزبان نے سہیل وڑائچ سے پوچھا کیا آپ کو لگتا ہے نواز شریف کی نااہلی سے متعلق تمام چیزیں طے شدہ تھی ؟

سینیئر صحافی سہیل وڑائچ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے میزبان کو بتایا کہ جو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ ہوا وہ خالص طے شدہ معاملہ تھا ۔

ان کا کہنا تھا اس سب پلیئنگ میں پاکستان کے جج ، جرنیل اور پاکستان کے خفیہ ادارے شامل تھے ۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو نا حق سزا دی۔

انہوں نے مزید تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ پہلے سے ہی معلوم تھا کہ میاں نواز شریف کو نا حق سزا ہونے جا رہی ہے اور انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس زمانے میں The party is over کے نام سے ایک کالم بھی لکھا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دفعہ میاں نواز شریف کے ہمراہ تاجکستان کے سفر پر تھے تو میرا ان سے اس معاملے پر ڈائیلاگ ہوا کہ آپ جا رہے ہیں لیکن میاں صاحب نے میری بات ماننے سے انکار کر دیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز کے بعد میں نے میان نواز شریف سے پوچھا کہ آپ اتنے پر امید کیوں تھے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے ججز پر بڑا اعتماد تھا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تو تمام ججز کے حالات و واقعات معلوم تھے کہ کون کہاں سے ڈکٹیٹ ہوتا ہے اور کس جج کے کس سے رابطے ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button