تازہ ترینخبریںسپورٹس

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجر ملازمین کیلٸے بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجر ملازمین کیلٸے بڑا فیصلہ، وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجر ملازمین ریگولر کرنے، ایشین گیمزمیں شرکت کیلٸے پاکستانی دستے سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیڑھ ارب کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کا بورڈ اجلاس وفاقی وزیر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر احسان الرحمن مزاری کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ احمد حنیف اورکزٸی ، ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایس بی کے 77 ڈیلی ویجر ملازمین کو ریگولر کرنے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیڑھ ارب کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی بھی منظوری دی گٸی۔ اجلاس میں ایشین گیمز میں شرکت کیلٸے پاکستانی دستے کی منظوری دی جس کے تحت ایشین گیمز میں 285 رکنی دستہ شرکت کرے گا ۔ اجلاس میں پاکستان کے کوالیفاٸیڈ کوچز کو بہتر مراعات دینے کیلٸے پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت غیر ملکی کوچز کی طرف پاکستانی کوالیفاٸیڈ کوچزکی مراعات کو بہتر بنایا جاٸیگا۔

جواب دیں

Back to top button