تازہ ترینخبریںپاکستان

ایک ہی مرتبہ مار دیا جائے ، پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام پھٹ پڑے

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا ایک ہی مرتبہ مار دیا جائے، کہاں جائیں؟ مرجائیں!

تفصیلات کے مطابق حکومت جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم مار گئی ، پیٹرول مہنگا ہونے پر عوام پھٹ پڑے۔

عوام نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب کہاں جائے، خودکشی کرلے کیا کرے؟ حکومت اپنی عیاشیاں ختم نہیں کررہی اورعوام پر پٹرول بم گرا رہی ہے۔

عوام نے مہنگائی کم کرنے کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ غریب کہاں جائیں؟مرجائیں! کس سے فریادکریں؟ حکومت لوگوں کوخودکشی پرمجبورکررہی ہے، عوام پربوجھ ڈال دیا جاتے جاتے اپناخزانہ حکومت بھر کر جائیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو ایک ہی مرتبہ مار دیا جائے، حکومت بتائے پٹرول بھروائیں ، کھانا کھائیں یا بچوں کی اسکول کی فیس دیں۔

عوام نے حکومت سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے سب کچھ مہنگا ہوگا، غریبوں کے لیے حالات ناقابلِ برداشت ہیں، گزارا تو پہلے ہی انتہائی مشکل تھا

جواب دیں

Back to top button