تازہ ترینخبریںپاکستان

میٹرک سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان

پنجاب بھر میں منعقد ہونے والے میٹرک امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔

نتائج کا اعلان سپیشل سیکرٹری ھائر ایجوکیشن اغا علی عباس نے پریس کانفرنس میں کیا۔
لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب ۔ 74.57 فیصد رھا۔
فیصل اباد 81.76 , DGKhan 86.37 ، بہاولپور 82.70 ، گوجرانوالہ 80.82 ، ملتان 85.00 , راولپنڈی 77.20، ساہیوال 78.76 اور سرگودھا میں 82.82 فیصد رہا ۔

لاہور بورڈ میں 230915 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 172204 امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 74.57 رہا ۔
بہاولپور بورڈ میں 82511 امیدوار جن میں 68233 نے کامیابی ، ڈی جی خاں میں 84415 میں سے 70222 ، فیصل اباد میں 156212 میں سے 127715 کامیاب ،گوجرانوالا 194527 میں سے 157214 ، ملتان میں 110142 نے شرکت کی جن مئں سے 93622 کامیاب ٹھرے جبکہ راولپنڈی بورڈ میں 115541 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 89184 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اس طرح ساھیوال بورڈ میں 64059 شرکت کرنے والوں میں سے 59455 جبکہ سرگودھا بورڈ 85591 شرکت کرنے والے امیدواروں میںسے 70890 نے کامیابی حاصل کی ۔ پنجاب بھر میں 1120790 امیدواران نے شرکت کی ۔
پریس کانفرنس میں چیرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی اور کنٹرولر عرفان احمد کے علاوہ سیکرٹری لاہور بورڈ بشرہ بی بی نے بھی شرکت کی

جواب دیں

Back to top button