Uncategorized

پاک چین دوستی زندہ باد : چینی نائب وزیراعظم کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

 

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں حصہ لیں گے، چینی نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ، صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button