تازہ ترینخبریںپاکستان

12 دن کی مہمان حکومت نے 1219 ارب کے 8 پراجیکٹ منظور کر لیے

صرف 12 دن کی مہمان حکومت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک اجلاس میں 1219 ارب کے 8 پراجیکٹ منظور کر لیے۔

ایکنک اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میانوالی میں 1047 ارب 98 کروڑ روپے کا چشمہ پنجم نیو کلیئر منصوبہ منظور کیا گیا، منصوبے سے 1200 میگا واٹ بجلی بنے گی جبکہ اس کیلیے چین 820 ارب روپے کا قرضہ دے گا۔

ایکنک نے کہوٹہ راولپنڈی سڑک کو دورویہ کرنے اور اس کیلیے 23.5 ارب روپے لاگت کی منظوری دی گئی۔ کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ کی اپ گریڈیشن کا 10.6 ارب کا منصوبہ منظور کیا گیا جس کے تحت پانی کے اندر آبدوز کی مرمت کی سہولت دی جائے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں عبدالخیل تا کلورکوٹ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ 45 کلو میٹرسڑک کی تعمیری لاگت 14.2 ارب روپے ہوگی۔

ضلع خاران میں گورگ اسٹوریج ڈیم کا 27.7 ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کیا گیا۔ بلوچستان میں پٹ فیڈرکینال کی ری ماڈلنگ کیلیے 61.7 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

سندھ میں سیلاب متاثرہ اسکولز کی تعمیر کیلیے 12.3 ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کیا گیا۔

ٹیکس آمدن بڑھانے کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سہولت سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ ایف بی آر کے انوسٹمنٹ پراجیکٹ کی 21.5 ارب روپے کی لاگت منظور کی گئی

جواب دیں

Back to top button