تازہ ترینخبریںپاکستان

محکمہ ورکس اینڈ سروسز سے اخراجات کا تین سالہ ریکارڈ طلب

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ ورکس اینڈ سروس سندھ میں ٹیکس چوری اور زائد اخراجات کرنے کے معاملہ پر انٹرنل آڈیٹر ان لیںڈ روینیونےمحکمہ ورکس اینڈ سروسز سے اخراجات کا تین سالہ ریکارڈ طلب کرلیا سیکریٹری ورکس اینڈ سروس سندھ نے صوبے بھر کے چیف انجینئرز، ڈائریکٹر جنرل اور دیگر کو تفصیلات جمع کرنے کے لئے پروفارما ارسال کردیا ہے پروفارما میں 1 جولائی 2020ء سے 30 اریل 2023ء کا تفصیلی ریکارڈ لکھ کر بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے غلط اعداد وشمار اور اخراجات میں کرپشن کے معاملات سامنے آنے پر پروفارما دیا گیا ہے محکمے کے افسران نے تین سالوں میں بے جا مشینری اور دیگر سامان کی خریداری پر کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہچا ٹیکس اور وینڈر کو دیئے جانے والی پرسنٹیج میں بھی غبن کی شکایات سامنے آئی ہیں پروفارما 31 جولائی 2023ء تک ترتیب دے کر جمع کروایا جائے ۔

جواب دیں

Back to top button