تازہ ترینخبریںسیاسیات

عدالت پیشی پر عمران خان کو جوتا پڑا یا بوتل ؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر عدالت جاتے ہوئے کوئی چیز پھینکی گئی جس کے حوالے سے کسی نے کہا کہ یہ پانی کی بوتل ہے تو کسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو جوتا پڑ گیا۔

پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی کیسز کی سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پہنچے، عمران خان کی آمد پر شدید دھکم پیل ہوئی اور تحریک انصاف کے حامی وکلا نے نعرے بازی کی۔

اسی دوران چیئر پی ٹی آئی پر عدالت میں جاتے ہوئے کسی نامعلوم شخص نے پانی کی بوتل پھینک دی تاہم وہ پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آئی تو قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ عمران خان کو جوتا پڑا ہے ، ان قیاس آرائیوں کی کوئی حقیقت نہیں تھی بلکہ پانی کی بوتل پھینکی گئی جس کے لگنے سے وہ بال بال بچ گئے

جواب دیں

Back to top button