
صحافی اسد کھرل کی کی سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق متنازعہ ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ متنازعہ صحافی اسد کھرل کی تازہ ترین ٹویٹ میں اپنی جانب سے خبر دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور انکی اہلیہ کے مابین پر تشدد جھگڑا ہوا۔ اور اسکے نتیجے میں عمران خان نے زمان پارک والے گھر سے نکلنے کا ایک راستہ سیمنٹ سے بند کر وادیا ہے اور سابق خاتون اول کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس ٹویٹ کے تھریڈ کے بعد تحریک انصاف کے حامیوں اور عام سوشل میڈیا صارفین نے اسد کھرل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے جبکہ کئی نے انکی خبر کی صحت سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔ البتہ سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے اسے سیکڑوں کی تعداد میں ری ٹویٹ کیا ہے جبکہ چھ لاکھ بار یہ تھریڈ دیکھا گیا ہے،
یہاں پر صحافی اسد کھرل کی اس تھریڈ کا کچھ قابل ذکرحصہ پیش کیا جا رہا ہے۔
چندروزقبل بشری بی بی نے عمران خان کو کہا کہ میں ایک باپردہ خاتون ہوں ،آپ سے شادی عدالتوں ،NABاور دیگر اداروں میں پیشیاں بھگتنے کےلئے نہیں کی،عمران سامنے چشمہ لگائے سر جھکائے سنتے رہے اور اچانک بات تکرار سے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ جس پر عمران خان نے اپنی بہن روبینہ خانم کو بشری بی بی کو سمجھانے اور منانے کےلیے بلوایا لیکن معاملہ سلجھنے کی بجائے مزید الجھ گیا ۔
اس کےبعدعمران خان نےبشری بی بی کو گھرسے نکلنے پر پابندی لگادی اور اپنے کمرے سے لان میں جانے اور وہاں سے مین گیٹ سےنکلنے والادوسرا دروازہ بندکروادیا۔
*زمان پارک سے اہم ترین*
چندروزقبل بشری بی بی نے عمران خان کو کہا کہ میں ایک باپردہ خاتون ہوں ،آپ سے شادی عدالتوں ،NABاور دیگر اداروں میں پیشیاں بھگتنے کےلئے نہیں کی،عمران سامنے چشمہ لگائے سر جھکائے سنتے رہے اور اچانک بات تکرار سے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی
— Asad Kharal (@AsadKharal) July 24, 2023