تازہ ترینخبریںسیاسیات

سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں , اسحاق خٹک

 

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پارٹی ارکان کی لسٹ کو جعلی قرار دے دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔’

اسحاق خٹک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی لسٹ مکمل طور پر فیک ہے۔ سربراہ پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کردیں گے۔

آج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا پہلا اجلاس تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل لسٹ میں کوئی صداقت نہیں یہ ایک مکمل طور پر فیک لسٹ ہے۔ اگلے اجلاس میں مکمل لسٹ جاری کرونگا.

خیال رہے کہ اس حوالے سے خود پرویز خٹک نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘لسٹ میرے پاس ہے، لوگوں نے اپنی لسٹ بنائی ہوئی ہے۔ اپنی اپنی لسٹیں بنا کر کوئی کچھ کہہ رہا ہے کوئی کچھ۔’

پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ نے بتایا کہ ’20 سے 25 لوگ اب تک مجھ سے رابطہ کر چکے ہیں، کسی نے 10 دن تو کسی نے 15 دن مانگے ہیں۔ اس مہینے میں لوگوں کی لائن لگتی جائے گی۔’

جواب دیں

Back to top button