
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے پچھلے 15 سالہ دور حکومت میں محکمہ آبپاشی کا 96 فیصد بجٹ خرچ کئے جانے کا حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے اس کے باوجود دریائے سندھ اور اہم کینالوں کے حفاظتی بند کمزور ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق پچھلے 15 سالوں کا محکمہ آبپاشی کا بجٹ 2 کھرب 41 ارب 77 کروڑ 15 لاکھ 10 ہزار روپے تھا جس میں سے 2 کھرب 31 ارب 75 کروڑ 87 لاکھ 13 ہزار روپے جاری کئے گئے اس میں سے 2 کھرب 19 ارب 26 کروڑ 21 لاکھ 85 ہزار روپے خرچ کئے گئے صرف 22 ارب 50 کروڑ 93 لاکھ 25 ہزار روپے خرچ نہیں ہوسکے سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2008-09ء میں محکمہ آبپاشی کا بجٹ 3 ارب 40 کروڑ روپے تھا جس میں سے 2 ارب 90 کروڑ 8 لاکھ 85 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2009-10ء میں بجٹ 3 ارب 39 کروڑ 11 لاکھ 30 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 2 ارب 33 کروڑ 98 لاکھ 12 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2010-11ء میں بجٹ 2 ارب 67 لاکھ 41 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 2 ارب 9 کروڑ 98 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2011-12ء میں بجٹ 8 ارب 59 کروڑ 22 لاکھ 34 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 7 ارب 81 کروڑ 32 لاکھ 29 ہزار روپے خرچ کئے جاسکے مالی سال 2012-13 ء میں بجٹ 8 ارب روپے تھا جس میں سے 6 ارب 32 کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2013-14ء میں بجٹ 8 ارب 38 کروڑ 47 لاکھ 22 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 8 ارب 14 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2014-15ء میں بجٹ 13 ارب 28 کروڑ 8 لاکھ 95 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 13 ارب 18 کروڑ 81 لاکھ 13 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2015-16ء میں بجٹ 14 ارب 89 کروڑ 53 لاکھ 33 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 12 ارب 32 کروڑ 91 لاکھ 15 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2016-17ء میں بجٹ 36 ارب 36 کروڑ 24 لاکھ 69 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 35 ارب 68 کروڑ 22 لاکھ 36 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2017-18ء میں بجٹ 39 ارب 18 کروڑ 85 لاکھ 25 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 38 ارب 45 کروڑ 74 لاکھ 88 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2018-19ء میں بجٹ 28 ارب روپے مختص تھا جس میں سے 19 ارب 80 کروڑ 52 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2019-20ء میں بجٹ 22 ارب روپے مختص تھا جس میں سے 15 ارب 69 کروڑ 94 لاکھ 59 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2020-21ء میں بجٹ 12 ارب 7 کروڑ 99 لاکھ 98 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 11 ارب 80 کروڑ 16 لاکھ 16 ہزار روپے خرچ کئے گئے مالی سال 2021-22ء میں بجٹ 21 ارب 54 کروڑ 36 لاکھ 71 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 20 ارب 22 کروڑ 97 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کئے گئے اور مالی سال 2022-23ء میں بجٹ 20 ارب 5 کروڑ 23 لاکھ 49 ہزار روپے مختص تھا جس میں سے 22 ارب 56 کروڑ 59 لاکھ 25 ہزار روپے خرچ کئے گئے واضع رہے کہ اس مالی سال میں بارشیں اور سیلاب آئے تھے جس کی وجہ سے بجٹ سے 2 ارب روپے زائد خرچ کئے گئے ۔