
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ کی جانب سے کم قیمت پر زمین دینے کے نتیجہ میں ڈفینس ہاؤسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے ) انتظامیہ نے ڈی ایچ اے سٹی فیز 9 میں سندھ کے 600 افسران کو کم قیمت پر پلاٹ دے دیئے ہیں پلاٹوں کی تین کیٹیگریز بنائی گئی ہیں 500 گز کے پلاٹ کی قیمت 18 لاکھ روپے ، 300 گز پلاٹ کی قیمت 16 لاکھ روپے اور 200 گز پلاٹ کی قیمت 14 لاکھ روپے رکھی گئی ہے یہ رقم آسان قسطوں میں دینی ہے حکومت سندھ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز ، صوبائی سیکریٹریٹ سروس ، صوبائی سول سروس ، پولیس سروس آف پاکستان اور منصوبہ بندی و ترقیات بورڈ کے افسران کو الاٹ کرنے کی حکومت سندھ نے سفارش کردی ہے وزیر اعلیٰ کی جانب سے 600 میں سے 250 نئے نام ڈی ایچ اے کو ارسال کئے ہیں اس کے لئے سفارش کی گئی ہے کہ ان 250 افسران کی قرعہ اندازی کی جائے وزیر اعلیٰ سندھ نے اس فہرست میں دو افسران کو تبدیل کرکے ان کی جگہ آصف جمیل اور محمد فیصل کو شامل کرلیا ہے وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے بتایا ہے کہ ان افسران کی فہرست تیار کرکے ڈی ایچ اے کو بھیجنا وزیر اعلیٰ سندھ کا صوابدید اختیار ہے اور اسی اختیار کے تحت 600 افسران کی فہرست ڈی ایچ اے کو بھیجی گئی ہے واضع رہے کہ سندھ کے افسران نے ڈی ایچ اے سٹی فیز 9 کی زمین کم قیمت پر دلائی تھی اس کے بدلے میں ڈی ایچ اے انتظامیہ نے ڈی ایچ اے سٹی فیز 9 میں سندھ کے افسران کو کم قیمت پر پلاٹ دے دیئے ہیں ۔