تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ڈی ایم کی اب کوئی ضرورت باقی نہیں رہی ، مولانا فضل الرحمٰن

دبئی میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات سامنے آئے ہیں اور وہ اپنی اتحادی جماعت ن لیگ پر ہی برس پڑے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں سے کیوں لاعلم رکھا گیا، ن لیگ کو پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، یہ سوال ہے کہ ن لیگ اب تک اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک تھی، ہم پی ٹی آئی چئیرمین کی حکومت کو نہیں ہٹانا چاہتے تھے تاہم اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے، اب پی ڈی ایم کی اب ضرورت باقی نہیں رہی، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، اس لئے ان سے دبئی مذاکرات کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے، دبئی میں ہونے والے مذاکرات اچانک نہیں ہوئے ہیں بلکہ منصوبہ بندی سے ہوئے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم 2018 انتخابات کے بعد اسمبلیوں کی رکنیت کاحلف نہیں اٹھانا چاہتے تھے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی وجہ سے ایساکرنا پڑا۔ ہم اس وقت ملکی وحدت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ورنہ ہمارا موقف اپنی جگہ موجود ہے، فوج ایک ادارہ ہے جس سے اختلاف ممکن نہیں البتہ شخصیات سے اختلاف ہوسکتا ہے، ہم انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے سخت خلاف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button