تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت : انسانی تذلیل کا نشانہ بنایا جانے والا کے وزیر اعلیٰ نے پاؤں دھوۓ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے دلت شہری دشمت راوت کو اہل خانہ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا، جہاں ان کے ماتھے پر تلک لگایا، پیر دھلوائے ، انہیں شال اور ہندو دیوتا شری گنیش کی مورتی کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر بھوپال میں بے جے پی کے کارکن کی جانب سے تذلیل کا نشانہ بنائے گئے دلت شہری کا کہنا تھا کہ انہیں وزیر اعلیٰ شیوراج سے مل کر بہت اچھا لگ رہا ہے، انہوں نے بہت عزت دی، جو ہوا وہ ہو گیا، اب مجھے وزیر اعلیٰ نے بلایا تھا اور مجھے عزت دی اس لیے میں نے اس واقعے کو بھلا دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کا کہنا تھا کہ شہری کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوناک تھا اور اس سے بھوپال کا سر شرم سے جھک گیا تھا، میں اپنے دل میں ایک قسم کا درد محسوس کر رہا تھا جس کی وجہ سے میں نے دشمت راوت کو مدعو کیا اور ان کی مہمانوازی کی، ان کے پیر دھلوائے تا کہ اپنے دل و دماغ میں محسوس ہونے والے درد کی شدت میں کمی لا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کو شرمانے والے واقعے میں ملوث شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکمران جماعت بی جے پی کے مقامی رہنما پرویش شکلا نے فٹ پاتھ پر بیٹھے مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والے شخص پر پیشاب کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

ایک انسان کی جانب سے دوسرے انسان پر پیشاب کرنے کے واقعے سے انسانیت لرز گئی، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ اس واقعے نے پورے مدھیہ پردیش کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

دوسری جانب پرویش شکلا کے والد رما کانت نے کہا اس کے بیٹے کو بی جے پی کا رکن ہونے کی وجہ سے سیاسی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی پولیس نے انسانیت سوز حرکت کرنے والے بی جے پی کے رکن کو حراست میں تو لے لیا تاہم پرویش شکلا کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس ملزم کے ساتھ وی آئی پی شخص جیسا برتاؤ کر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button