
جنت نظیر گلگت بلتستان میں ملکی، غیر ملکی سیاحوں کا جم غفیر امڈ آیا، دیگر ممالک سے آئے سیاحوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کی حسین وادیاں دنیا کے باقی حسین خطوں سے بڑھ کرحسین ہیں، پاکستان سیاحتی لحاظ سے انتہائی محفوظ ملک ہے۔
گلگت بلتستان میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا جم غفیر امڈ آیا، غیرملکی سیاحوں کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کی حسین وادیاں دنیا کے باقی حسین خطوں سے بڑھ کرحسین ہیں، انھوں نے پاکستان کو سیاحتی لحاظ سے انتہائی محفوظ ملک قرار دیا۔
ملک بھر سے سیاح یہاں کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کھنچے چلے آتے ہیں، نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سیاح بھی وادی گلگت بلتستان کے دلدادہ ہیں اور یہاں بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔
سال بھر اور خاص طور پر عید کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کا رخ کیا، تقریباً آٹھ سے دس ہزار کے قریب ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے عید گلگت بلتستان میں منائی، سیاحوں نے پاک فوج کے توسط سے ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
ہمیشہ سے ہی سیاحت کا مرکز رہنے والے گلگت بلتستان کو حالیہ برسوں میں سیاحتی لحاظ سے کافی پذیرائی ملی ہے، گلگت بلتستان میں کشش کی وجوہات وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور وادیوں کا دلفریب حسن ہے۔
حکومت اورپاک فوج کی انتھک کاوشوں نے وادی گلگت بلتستان کو اس کی شناخت لوٹا دی ہے، افواجِ پاکستان کی خصوصی توجہ اور کارآمد منصوبوں کی بدولت یہ وادی اب امن و امان کا گہوارہ بن چکی ہے۔