تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

سیارہ زحل کی حیران کن تصویر پہلی بار منظر عام پر

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ہمارے نظام شمسی کے سیارے زحل کی پہلی انفرا ریڈ تصویر کھینچی ہے۔

یہ تصویر 25 جون 2023 کو کھینچی گئی تھی جس میں زحل کے ساتھ ساتھ اس کے مختلف چاند بھی نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر کے لیے جیمز ویب نے اپنے NIRCam انسٹرومنٹ کو استعمال کیا۔

مئی 2023 میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے زحل کے چاند Enceladus سے خارج ہونے والے ان بخارات کو دریافت کیا تھا۔

اس چاند سے اٹھنے والا یہ دھواں خلا میں لگ بھگ 6 ہزار میل تک پہنچ گیا تھا، جس سے ہر سیکنڈ 300 لیٹر کی رفتار سے پانی نکل رہا تھا۔

مانا جاتا ہے کہ اس چاند کی برفانی سطح کے نیچے کھارے پانی کا سمندر موجود ہے اور یہ پہلے سے علم تھا کہ یہ خلا میں پانی کے بخارات خارج کرتا ہے۔

مگر پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر اس طرح کے اخراج کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button