
کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) دریائے سندھ کے سسٹم میں کتنا پانی ہے اور سندھ بلوچستان میں پانی کی تقسیم کس طرح کی جارہی ہے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے 3 جولائی کو سکھر بیراج پر اجلاس طلب کرلیا ہے
وفاقی وزارت آبی وسائل کی جانب سے سیکریٹری آبپاشی سندھ ، سیکریٹری محکمہ آبپاشی بلوچستان ، ممبر ارسا برائے سندھ ، ممبر ارسا برائے بلوچستان اور چیف انجنیئر سکھر بیراج واپڈا کو شرکت کی گذارش کی گئی ہے
سیکریٹری محکمہ آبپاشی سندھ سے کہا گیا ہے کہ وہ خود بھی اجلاس میں شرکت کریں اور اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے حکام کے گاڑیوں کا بھی انتظام کریں
چیف انجنیئر سکھر بیراج محکمہ آبپاشی سے کہا گیا ہے کہ وہ اجلاس کے دن سکھر بیراج پر حاضر رہیں اس اجلاس میں دریائے سندھ کے سسٹم میں پانی کی صورتحال پر محکمہ آبپاشی سندھ اور چیف انجنیئر واپڈا کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کو ملنے والے پانی کے بارے میں آگاہی دی جائے گی
اجلاس کے بعد ارسا چیئرمین کو آگاھ کیا جائے گا کہ وہ سندھ اور بلوچستان کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم کریں تاکہ دونوں صوبوں کی فصلیں بروقت کاشت کی جاسکیں ۔