تازہ ترینجرم کہانیخبریں

مولانا عبدالعزیز کے ساتھ بدسلوکی ختم نہ کی گئی، تو اس پر ردعمل سامنے آئے گا ، تحریک طالبان پاکستان

مولانا عبدالعزیز کے ساتھ بدسلوکی ختم نہ کی گئی، تو اس پر ردعمل سامنے آئے گا ، تحریک طالبان پاکستان

اسلام آباد کی لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز ایک بار پھر میڈیا پر خبروں میں ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دھمکی دی ہے کہ اگر مولانا عبدالعزیز کے ساتھ بدسلوکی ختم نہ کی گئی، تو اس پر ردعمل سامنے آئے گا۔

کل بدھ اکیس جون کے روز لال مسجد کے واٹس ایپ گروپوں میں یہ خبر شیئر کی گئی تھی کہ پولیس نے مولانا عبدالعزیز کو لال مسجد سے نکلتے ہوئے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔ کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اس دوران مولانا عبدالعزیز سے بدسلوکی بھی کی گئی اور وہ معمولی زخمی بھی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ کالعدم جماعت الاحرار، جو اب ٹی ٹی پی کا حصہ ہے اس نے بھی اس طرح کی کارروائیوں پر حکومت کو خبردار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button