
چارسدہ بینظیر انکم سپورٹ کی رقم وصول کرنے کے لئے غریب مسکین بیواؤں کے ساتھ ایک پولیس اہلکار لاٹھی ہاتھ میں لیے ٹانگوں پر مار رہا ہے ۔ بظاہر تو یہ اہلکار لائن سیدھی کروانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اس عمل کو انسانی تضحیک قرار دیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو اخلاقی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔
سوشل ایکٹویسٹ جسپال سنگھ نے یہ ویڈیو فیس بُک پر اپلوڈ کرتے ہوۓ کہا کہ یہ سلوک پاکستانی قوم کے منہ پر بدترین تماچہ ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کا بل گھر میں بھیجنے والی گورنمنٹ یہ رقم گھر میں نہیں بھیج سکتی اور میں بحیثیت ایک پاکستانی شہری اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00