سنیتا مارشل سے پوڈ کاسٹر نادر علی کے مذہبی نوعیت کے سوالات پر تنازعہ

اداکارہ سنیتا مارشل سے پوڈ کاسٹر نادر علی کے مذہبی نوعیت کے سوالات پر تنازعہ
معروف پوڈ کاسٹ میزبان نادرعلی نے اپنے پوڈ کاسٹ کے دوران شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیتا مارشل سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر اور بچے تو مسلمان ہیں تو آپ کا (مسلمان) ہونے کا کیا ادارہ ہے ؟
اداکارہ جو کہ اس سوال پر چونک گئیں مگر پھر انہوں نے نے اینکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مسلمان ہونے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے شوہر اور نہ ہی ان سسرال کی طرف سے ان پر کبھی کوئی دباؤ آیا ہے ۔
اینکر نے مزید سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کبھی سسرال کے کسی فرد نے آپ کو مسلمان ہونے کی دعوت دے ہی ؟ تو اداکارہ نے جواب دیتے ہوے کہا کہ نہیں ! ایسا کبھی نہیں ہے ہوا
تو اینکر نادر علی کا کہنا تھا کہ یہ تو آپ کی چوائس ہے کہ آپ کون سا مذہب اختیار کرنا چاہتی ہیں باقی ” اللّٰہ آپ کو ہدایت دے”۔ جس پر وہ کچھ تذبذب کا شکار نظر آئیں تاہم انہوں نے کوئی شدید رد عمل نہیں دیا اور گفتگو کو جاری رکھا۔ ایسے غیر آرام دہ سوالوں کا سلسلہ پوڈ کاسٹ کے اگلے حصے میں بھی جاری رہا۔ تاہم یہ مخصوص کلپ وائرل ہوگیا۔
اس گفتگو نے سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ جہاں کہیں نادر علی کو ایسے بے حسی مبنی سوالات اور کسی کو اسکے مذہب پر شرمندہ کرنے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔
بعض ناظرین کی طرف ایسے مذہبی اور ذاتی سوالات اور اینکر کی راۓ پر اس طرح کی باتوں کو نا پسند کیا ہے جبکہ دوسری طرف کمنٹس سیکشن میں ناظرین نے اینکر پر تنقید کو بلا جواز بھی قرار دیا ہے ۔
ایک انڈین صارف نے کمنٹس سیکشن میں اینکر نادر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
"میں یہ پہلی دفعہ دیکھ رہا ہوں کہ ایک پاکستانی لائیو پوڈکاسٹ کے دوران تبلیغ کرنے کی کوشش کر رہا ہے "۔ ایک صارف عین االنسا نے کہا کہ یہ بنیادی تمیز کے خلاف ہے کہ آپ کسی کو اسکے مذہب کے حوالے سے یہ کہیں کہ وہ ہدایت یافتہ نہیں ہے، یہ مذہبی حراسگی ہے۔
ایک اور صارف ارسلان سیف نے نادر علی کے سوالات پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ اگر مولانا طارق جمیل کا انٹرویو بھی کیا جاتا تو اتنے زیادہ مذہبی سوالات نہ پوچھے جاتے ۔
جبکہ دوسری طرف ناظرین نے اینکر نادر کے سوالات کی حمایت کرتے ہوئے سراہا اور اپنے راۓ دی۔ صارف علی چوہدری کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اللّٰہ اس بہن کو اسلام کی روشنی عطاء کرے ۔ صارف محمد اسد کا کنا تھا کہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے ان شاءاللہ ایک دن یہ محترمہ ضرور مسلمان بنیں گی۔