تازہ ترینخبریںپاکستان

محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کا نئے کرنسی نوٹ منگوانے کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے محکمہ داخلہ ، وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم اور محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کے ملازمین کے لئے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 98 لاکھ 50 ہزار کی نئے کرنسی نوٹ منگوانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے کرنسی آفیسر کو خط لکھ دیا ہے جس میں محکمہ داخلہ کے لیے 24 لاکھ روپے ، وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کیلئے 27 لاکھ 50 ہزار روپے ، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کیلئے 25 لاکھ روپے جبکہ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے لیے 22 لاکھ کی رقم درج کی گئی ہے جس میں ایک سو روپے ، پچاس روپے اور دس روپے کی نئی کرنسی شامل ہے سیکشن افسر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ یہ رقم ہم الیاس کے ہاتھوں ہر سال منگواتے ہیں مزید محکمہ داخلہ سے رابطہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ نئی کرنسی کے لیے محکمہ داخلہ نے کسی کو خط نہیں لکھا دوسری جانب وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے سیکرٹری سے معلوم کیا تو صاف انکار کر دیا ہم نے نئی کرنسی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط نہیں لکھا محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے سیکشن آفیسر نے اپنی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اب دیکھنا یہ ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے کیوں اور کس کے کہنے پہ خط لکھا اور یہ نئی نوٹوں کی کرنسی کہاں استعمال ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button