
تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی بڑی فیلڈ قبل از وقت آپریشنل کردی گئی۔ ضلع لکی مروت میں ولی فیلڈ سے یومیہ 1 ہزار بیرل تیل اور 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار شروع کر دی۔
او جی ڈی سی کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی فیلڈ کو 24 گھنٹے میں قومی پیداوار سے جوڑ دیا جائے گا۔ ولی فیلڈ کے دو مزید کنووں سے سے پیداوار جلد شروع ہونے والی ہے۔
او جی ڈی سی کے مطابق دونوں کنووں سے گیس سسٹم میں آنے سے گیس کی یومیہ پیداوار 50 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گی