تازہ ترینخبریںپاکستان

فوجی حکام کا حکومت سندھ سے نالوں کی صفائی کے لئے فوری فندز فراہم کرنے کا مطالبہ

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) فوجی حکام نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ کراچی کے نالوں کی صفائی کے لئے فوری طور پر فندز فراہم کئے یہ بات سول اور فوجی حکام کے مون سون کی بارشوں سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئی کانفرنس میں کہی گئی

جس کے منٹس جاری کردیئے گئے ہیں اجلاس مین سینیئر ڈائریکٹر کے ایم سی نے بتایا کہ نالوں کی صفائی پر تیزی سے جاری ہے تاہم حکومت سندھ کی جانب سے فنڈز کی فراہمی نہیں ہورہی جس پر فوجی حکام نے حکومت سندھ سے گذارش کی کہ وہ فوری طور پر کے ایم سی کو فنڈز فراہم کریں تاکہ بڑے نالوں کی صفائی کا کام مون سون سے قبل مکمل ہوسکے

اجلاس میں فیریئر نالہ کی فوری صفائی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کراچی کے کنٹونمنٹ علاقوں میں ڈرینیج کے نظام کو بہتر بنانے کا حکم دیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ گڈاپ میں پانی زیادہ ہونے سے ایم نائن موٹروے پر ٹریفک بڑھ جاتا ہے اس سے سردی ٹاؤن زیر آب ہوجاتا ہے

کمشنر کراچی نے آگاہ کیا کہ حال ہی میں ڈی سی ملیر اور ڈی سی غربی کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں انہوں مون سون بارشوں میں ایم نائن موٹروے پر مطلوبہ مشینری پہنچانے کی یقین دہانی کرائی تاکہ بارش کے پانی سے سردی ٹاؤن کو بچایا جاسکے فوجی حکام نے ہدایت کی کہ مون سون بارشوں سے قبل مطلوبہ مشینری اور مزدوروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

اجلاس میں فوجی حکام نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے تاحال مکمل نہیں ہوسکے ہیں

یہ بات سول اور فوجی حکام کے بارش سے قبل اقدامات پر بلائی گئی کانفرنس میں فوجی حکام نے کہی جس کے منٹس جاری کردیئے گئے ہیں اجلاس میں فوجی حکام نے کہا کہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے بچاؤ کے منصوبے تاحال مکمل نہیں ہوئے

محکمہ آبپاشی کے حکام نے بتایا کہ دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کو پختہ کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جہاں 2022ء میں شگاف پڑے تھے ان مقامات کو پکا کرنے کا کام آخری مرحلہ میں ہے فوجی حکام نے ہدایت کی کہ جو کام نامکمل ہیں ان کو مون سون کی بارشوں سے قبل مکمل کیا جائے اور ان شگافوں کے بارے میں بتایا جائے جو تاحال مکمل نہیں ہوئے

فوجی حکام کے استفسار پر محکمہ آبپاشی کے حکام نے بتایا کہ تمام کام 30 جون 2023ء سے قبل مکمل کئے جائیں گے

اجلاس کو محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ اڑل ہیڈ ریگیولیٹر کا کام شروع کردیا ہے اس سے پانی 1200 سے بڑھ کر 2500 کیوسکس ہوجائے گا فوجی حکام نے این ایچ اے سے کہا کہ وہ این فائیو ( این 5 ) پر ایک پل کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے اجلاس میں خیرپور اور نوشہروفیروز میں ڈرینیج کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا

اجلاس میں فوجی حکام نے پاک فوج کی انجنیئرنگ کور کو ہدایت کی کہ بارش کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام کو تیار کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button