تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی امداد سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے واجبات ادا کئے جائیں، وفاق کا صوبوں سے مطالبہ

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال 2022-23ء کے اختتام تک وفاقی امداد سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے تمام واجبات ادا کئے جائیں

وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقیات و خصوصی اقدامات ایکنک نے 6 مارچ 2023ء کو فیصلہ کیا تھا کہ تمام صوبائی محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ فورم سے منظوری سے قبل تمام واجبات ادا کریں جو واجبات ابھی تک التوا میں پڑے ہیں

اس کا مطلب ہے کہ کام تو ہوچکاہے لیکن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اس کی ادائیگی نہیں ہوئی جن ٹھیکیداروں نے ملازمین رکھے ان کی تنخواہیں ادا نہیں کیں

کیونکہ واجبات ادا نہیں ہوئے ان کے بنک کے واجبات ادا نہیں ہوئے کنسلٹنٹ کی فیس ادا نہیں ہوئے اخبارات میں اشتہارات دیئے ان کے بل ادا کرنے ہیں بجلی ، گیس اور پانی کے بل بھی ادا کرنے ہیں اس سے ٹھیکیدار نقصانات کا حرجانہ بھی طلب کرسکتے ہیں

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی واجبات کو انٹرنل آڈٹ سے منسلک کیا ہے

التوا میں پڑے واجبات اگر پی سی ون کو جمع کرانے کے بغیر ہیں ان پر نظر ثانی کرکے پی ڈی ډبلیو پی سے منظور کرائے جائیں تاکہ سپلیمینٹری گرانٹ کے ذریعہ التوا میں پڑی واجبات ادا کی جاسکیں

وفاقی وزارت منصوبہ بندی ، ترقیات و خصوصی اقدامات اس ضمن میں فنڈ منتقل کرے گا اگر صوبائی محکموں کے پاس فنڈز نہیں ہیں تو وہ وفاقی وزارت منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات کو درخواست دیں انہیں مطلوبہ فنڈز بھیج دیئے جائیں گے تاکہ تمام پرانے واجبات ادا کئے جاسکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button