تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

میں نے ایک دن میں 20 مقدمات میں پیش ہو کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  نے کہا ہے کہ آج انھوں نے کرکٹ کے کھیل میں نہیں بلکہ ایک ہی دن میں قتل اور دہشت گردی سے لے کر بغاوت جیسے 20 مختلف مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ’قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے، میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک دوسرے سے دوسری جگہ دوڑتا رہا ہوں کہ میں اپنے اوپر بنائے گئے 150 مقدمات کی ایک بھی عدالتی سماعت میں پیش ہونے سے محروم نہ رہوں۔‘

انھوں نے اس حد درجے ظلم نے ’امپورٹڈ حکومت‘ کی قلعی مکمل طور پر کھول کر رکھ دی ہے اور اب یہ واضح ہے کہ یہ سب پی ٹی آئی سے الیکشن ہارنے کے خوف میں مبتلا ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ’بدقسمتی سے یہ ہمارے نظام انصاف پر بھی سوالیہ نشان ہے کہ جس طرح سے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے قوانین کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ آزاد اور جمہوری معاشروں میں شہریوں کے بنیادی حقوق کی اس طرح خلاف ورزی ناقابل فہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button