تازہ ترینخبریںسیاسیات

15 برسوں میں پانچویں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والا سیاسی رہنما  جانیے کون ؟

گزشتہ 15 سالوں میں 4 سیاسی جماعتوں سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کر کے پانچویں سیاسی جماعت سے وفاداری قائم کرنے کا سہرا تحریک انصاف کے سابقہ رہنما فواد چوہدری کے سر پر سجتا ہے ۔

2008 کے بعد وہ پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے رکن بنے۔ اس دوران وہ پرویز مشرف کے ترجمان بھی رہے۔

مارچ 2012 میں وہ آل پاکستان مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ انھیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور مقرر کیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف وزیراعظم بنے تو فواد چوہدری کا عہدہ برقرار رکھا گیا۔ 2013 کے الیکشن کے بعد وہ بلاول بھٹو کے ترجمان بھی رہے۔

جون 2016 میں انھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور 2018 میں جہلم سے الیکشن جیت کر وزیر اطلاعات مقرر کیے گئے۔

چند دن قبل فواد چوہدری نے تحریک انصاف کو بھی خیر آباد کہہ گۓ ۔

جہانگیر ترین نے آج بروز جمعرات کو پرس کانفرنس کے ذریعے اپنی نئی سیاسی جماعت استحکامِ پاکستان کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ہے ۔ جس میں 4 سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے سیاستدان فواد چوہدری بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button