تازہ ترینخبریںپاکستان

ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جناح اسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ جامعہ مسجد جناح میں ادا کی گئی جس کے بعد ڈیفینس فیز 8 کے قبرستان میں آہوں سسکیوں کے ساتھ دفن کردیا گیا، نماز جنازہ بعد نماز عصر جناح اسپتال کی مسجد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ و تدفین میں صوبائی وزیر سعید غنی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب، وقار مہدی، اعجاز درانی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی گزشتہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں اور وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی، انہوں نے تھائی لینڈ سے ماسٹر آف پبلک ہیلتھ منیجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی اور 1988 میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کو1995 میں جے پی ایم سی کےشعبہ حادثات کا انچارج مقرر کیا گیا، وہ 2010 میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں، پھر 6 سال بعد وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کی نمازہ جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری شریک نہ ہوئے حالانکہ شہر کی تمام تقاریب میں یہ دونوں شخصیات ضرور موجود ہوتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button