تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

منگل کو میری گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں، عمران خان

 پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 80فیصد امکانات ہیں کہ منگل کو اسلام آباد جاؤں تو گرفتار کرلیا جاؤں گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کا قوی خدشہ ظاہر کیا کہ ممکن ہے کہ جب میں منگل کو ضمانت لینے کے لیے عدالت جاؤں تو اسلام آباد پولیس گرفتار کرلے۔

اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں ہے، ملک کی مختلف جیلوں میں خواتین اور سینئر قیادت سمیت 10ہزار سے زائد کارکنان زیر حراست ہیں، سب کچھ صرف ہماری جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت ختم کرانے کےذمہ دار قمر باجوہ ہیں، آج تک سمجھ نہیں آیا باجوہ کو مجھ سے ایسا کیا مسئلہ ہوا کہ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت ہی ختم کردی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے اور قتل کی کوشش کی وجہ یہ تھی کہ پی ڈی ایم متعدد ضمنی انتخابات ہار چکی تھی اور پی ٹی آئی زیادہ سے زیادہ مقبول ہو رہی تھی، اس لیے میں جانتا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے اس کے بارے میں کھلے عام بات کرنا پڑی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button