تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو جارحانہ حکمت عملی کا مشورہ دے دیا

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے مرکزی قائدین کے اہم اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

مرکزی قائدین کے اجلاس میں عمران خان نے تمام رہنماؤں کو جارحانہ حکمت عملی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم فنشنگ لائن پر پہنچ گئے ہیں، آپ تمام رہناؤں سے کہتا ہوں کہ بس دلیر بن کر رہیں، کھیل اختتامی لمحات کے قریب پہنچ گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب ٹیسٹ میچ نہیں بلکہ ٹی 20 ہے، گرفتاریاں اور چھاپے بتا رہے ہیں کہ یہ شدید دباؤ میں ہیں، آپ کو الیکشن مہم کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ آپ کی مہم یہ خود چلائیں گے، میرا اللہ سے وعدہ ہے کہ آزادی کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹنا۔

انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کا بوگس اور جھوٹا کیس بنایا گیا، شہزاد اکبر جلد تفصیلات سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔

قبل ازیں مرکزی قائدین کے اجلاس میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ مدارس کے بچوں کے ذریعے سپریم کورٹ پر یلغار کی مذمت کی۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائے گا، ریڈ زون کو حکومتی جماعت کی مسلح ملیشیا کے سپرد کیے جانے پر تشویش ہے۔

اعلامیہ کے مطابق 9 مئی کے واقعات کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، احتجاج کے دوران شہریوں کی ہلاکت پر وفاقی وزیر داخلہ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ کے خلاف پرچے کرائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button